بھارتی سپریم کورٹ نے گائے ذبیحہ پر پابندی اٹھا لی

October 6, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 35

فیصلے کے بعد مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے ، گوشت فروخت کرنے اور اسے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی
ہائی کورٹ کے فیصلے کو2 ماہ کیلئے معطل کر دیا، فریقین کو نوٹس جاری، عید الاضحی سے قبل پابندی لگائی گئی تھی
نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے گائے کے گوشت پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو 2ماہ کیلئے معطل قرار دیتے ہوئے گائے کے گوشت کے فروخت اور ذبح کرنے پر پابندی ختم کردی اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں‘ ملکی و غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز بھارت کی سپریم کورٹ میں گائے کو ذبح کرنے اورگوشت کے فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی‘ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گائے کے گوشت کے فروخ اور ذبح کرنے پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو 2 ماہ کیلئے معطل قرار دے دیا اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

Tags: