مسلح تشدد کے حوالے سے امریکی دنیا کی بدترین قوم بن گئی

October 6, 2015 5:14 pm0 commentsViews: 19

امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ، اوسطاً4 سے زائد افراد کی ہلاکت معمول بن گئی
دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے والا دنیا کا سپر پاور خود اندرونی دہشت گردی کا شکار، غیر ملکی جریدہ
واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکہ میں ہونیوالے ایک سروے کے مطابق امریکی دنیا کی بد ترین قوم ہے‘ امریکی ریاستوں میں پر تشدد واقعات میں تیزی آتی جارہی ہے۔ جن پر رد عمل بھی اب معمول بن گیا ہے‘ دنیا کی اکلوتی طاقت کا اعزاز رکھنے والے امریکی تمام تر پروپیگنڈے مشینری اور وسائل کے باوجود قابل تقلید بننے کی منزل سے کوسوں دور ہیں۔ مختلف امریکی ریاستوں میں ہونیوالے پر تشدد واقعات کے بعد سامنے آنیوالی ایسی ہی ایک رپورٹ میں امریکی جریدے ’’ فور بز‘‘ کا کہنا ہے کہ مسلح تشدد کے حوالے سے اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ امریکی بد ترین قوم ہے‘ ماس شوٹنگ ٹریکر نامی اس ویب سائٹ کے جمع کردہ اعداد شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ لگ بھگ روزانہ پیش آنیوالے واقعات میں چار یا اس سے زائد افراد کی ہلاکت کا اوسط رہا ہے‘ مگر فکر مندی کی بات صرف یہی نہیں در حقیقت اس وقت اوسطاً امریکی نوجوان ٹریفک حادثات کے بجائے فائرنگ کے واقعات میں زیادہ ہلاک ہوتے ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق امریکہ دنیا کی سپر پاور تو ہے‘ مگر یہاں کے لوگوں کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتاہے کہ یہ اسلحہ کے تشدد کے حوالے سے بد ترین قوم بھی ہے‘ جریدے کے مطابق امریکہ میں آپ کو کسی اسکول ‘گرجا گھر یا سینما میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے یہاں تک کہ ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

Tags: