رنبیر کے ساتھ کام کرنا مشکل لگتا ہے‘ کترینہ کیف

October 6, 2015 5:14 pm0 commentsViews: 30

سین فلماتے ہوئے جذبات غالب آجاتے ہیں
رنبیر کیلئے دل میں ’’خاص‘‘ جذبہ رکھتی ہوں‘ اداکارہ
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کیساتھ فلم میں اداکاری کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے‘ ذرائع کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف جو آج کل فلم ’’ جگا جاسوس‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات عام زندگی میں جن لوگوں سے آپ کا رشتہ ہوتا ہے‘ ان کے ساتھ فلم میں اداکاری کرنا بہت مشکل ہوجاتاہے‘ رنبیر کے ساتھ کوئی بھی سین فلماتے ہوئے جذبات غالب آجاتے ہیں جس سے سین متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے‘ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ رنبیر کے لئے اپنے دل میں خاص جذبات رکھتی ہیں۔

Tags: