بلدیہ غربی میں صفائی مہم کو تیز کیاجائے، ایڈمنسٹریٹر سجادمیمن

October 6, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 21

گلیوں، سڑکوں اور شاہراہوںکے علاوہ گرین بیلٹس کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے
کوڑے کے ڈھیر کو جلدازجلد ہٹایاجائے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اورنگی ٹائون میں افسران کو ہدایت
کراچی( سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کے دوران تمام یونین کونسلوںمیں عوامی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اورنگی زون میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم کے دوران موجود وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے مہم کے دوران اندرونی گلیوں ،سڑکوں ،شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے موقع پر موجودبلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے صفائی مہم کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صفائی ستھرائی ،کچرے وملبے کی منتقلی کا کام برق رفتاری سے جاری ہے جبکہ عوام کوسرسبزوشاداب ماحول فراہم کرنے کیلئے شجرکاری پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔

Tags: