ایم ڈی واٹر بورڈ کا اچانک مرکزی دفاتر پر چھاپہ

October 6, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 22

تمام شعبہ جات کے حاضری رجسٹر قبضے میں لے لیے، غیر حاضر افسران و عملے کے تاخیر سے آنے کا سخت نوٹس لے لیا
اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت، افسران و عملے کو ماہانہ حاضری کے مطابق تنخوا ہیں ادا کی جائیں، مصباح الدین فرید
کراچی (سٹی رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے شہر کے معمول کے مطابق دورہ کے دوران تین ہٹی پر سیوریج اوور فلوکا نوٹس لیا اور سپرنٹنڈنگ انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو کو سیوریج لائن کی فوری صفائی کی ہدایت کی ،ریکارڈ وقت میں سیوریج لائن صاف کرکے ٹریفک بحال کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات تین ہٹی سے گرومندر اور جہانگیر روڈ پر سیوریج لائیں اچانک بند ہونے کے باعث سڑک پر سیوریج کا پانی بہنے لگا ، شہر کے معمول کے مطابق دورے کے دوران ایم ڈی کی ہدایت پر واٹربورڈ کے عملے نے سیوریج لائن کی ونچنگ مشینوں اور افرادی قوت سے صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کردی جوکہ پیر کی صبح تک جاری رہی ،اس اہم سڑک پر سیوریج کے پانی بہنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا تھا جو ریکارڈ مدت میں سیوریج کا مسئلہ حل کرنے سے بحال ہوگیا۔

Tags: