بھارتی ریاست بہار میں ’’پاکستان‘‘بن گیا

October 6, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 32

گائوں بنگال کے اسلام پور ضلع کا حصہ تھا، بنگلہ دیش بنتے وقت 300مسلمان یہاں سے ہجرت کرگئے تھے
آج گائوں میں کوئی مسجد نہیں مگر اسے پاکستان نام دے دیا گیا، رہائشی غریب اور سڑکیں ناپید ہیں
پورنیہ( نیوز ڈیسک ) بہار میں گائوں کو ’’ پاکستان‘‘ کا نام دیدیا گیا‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی گائوں ’’پاکستان‘‘300 افراد کی آبادی پر مشتمل جہاں ایک بھی مسلمان اور مسجد نہیں ہے رہنے والے ایک قبائلی گروپ سانتھل سے تعلق رکھتے ہیں‘ تقسیم ہند کے وقت یہ گائوں بنگال کے ضلع اسلام پور کا حصہ تھا جسے پاکستان کا نام ان مسلمانوں کی یاد میں دیا گیا وہ ہجرت کرکے مشرقی پاکستان( بنگلہ دیش) چلے گئے ‘ روانگی سے قبل ان مسلمانوں نے اپنی جائیدادیں پڑوسی علاقوں کے ہندوئوں کے حوالے کردی تھیں‘ 6 دہائیوں بعد بھی اس گائوں میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی‘ یہاں کے رہائشی غریب ہیں‘ گائوں کے سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیںجبکہ طبی مراکز اور اسکولوں کی حالت بھی ابتر ہے۔

Tags: