بجلی بحران پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ ہوگا‘ نیپرا

October 7, 2015 3:16 pm0 commentsViews: 21

نیپرا کے الزامات اور شوکازنوٹس بدنیتی پر مبنی ہیں‘ کے الیکٹرک نے 15 صفحات پر مشتمل جواب داخل کیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے کراچی مین بجلی کے بدترین بحران کے معاملے پر کے الیکٹرک کیخلاف جرمانے کی کارروائی مکمل کرلی ہے‘ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی طرف سے نیپر اکے الزامات کو بد نیتی پر مبنی قرار دینے کے بعد نیپر ابھی اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے‘ کے الیکٹرک نے نیپر امیں15 صفحات پر مشتمل جواب جمع کروادیا ہے‘ کے الیکٹرک انتظامیہ نے نیپرا کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کو بد نیتی پر مبنی اور خلاف آئین قرار دیا ہے‘ کے الیکٹرک نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا بحران غیر معمولی موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا جس میں کے الیکٹرک کا کوئی قصور نہیں‘ کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کیلئے890 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی‘ جواب میں نیپرا سے کے الیکٹرک کو جاری کیا گیاشوکاز واپس لینے کا کہا گیا ہے۔

Tags: