محرم الحرام میں ویسٹ اور ایسٹ زون انتہائی حساس قرار

October 7, 2015 3:18 pm0 commentsViews: 23

ساؤتھ زون بھی حساس مقامات کی فہرست میں شامل، ماتمی جلوس اور مجالس کو بھی حساس قرار دے دیا گیا
کراچی( کرائم ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام میں ویسٹ زون اور ایسٹ زون کو انتہائی حساس جبکہ سائوتھ زون کو حساس قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے برآمد ہونیوالے 163 ماتمی جلوسوں اور 918 مجالس وکو بھی انتہائی حساس قرار دے دیا‘ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس‘ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںکے افسران کے درمیان محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس کی اسپیشل برانچ ‘رینجرز کی فیلڈ سیکورٹی ونگ سمیت دیگر اداروں نے شہر بھر سے ملنے والی خفیہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورگزشتہ تین ہفتوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر کی کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس کے ویسٹ اور ایسٹ زون کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے برآمد ہونیوالے 163 ماتمی جلوس اور 918 مجالس کو بھی انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

Tags: