بھارت نے پاکستان پر فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، خورشید شاہ

October 7, 2015 3:18 pm0 commentsViews: 22

مرید کے میں لشکر طیبہ اور جماعت دعوۃ کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی
کشمیر اور سرکریک کے مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور بات چیت بھی کی گئی
کراچی (آن لائن)پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان میں فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی،بھارتی میگزین کے مطابق سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے بتایا کہ26 نومبر کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد بھارت نے مریدکے میں لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان میں فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی،اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا تو پاک فوج اس حملے کا منہ توڑ جواب دیتی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر، سیاچن اور سرکریک کے مسئلے پر بہت زیادہ بیک ڈور بات چیت کی گئی ہے جبکہ کئی دیگر انکشافات کے ساتھ انہوں نے کشمیر میں فوجی دستوں کی واپسی اور سیلف گورننس پر معاہدوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

Tags: