عوام کی بڑی تعداد گھروں میں بیٹھ کر سیاستدانوں کا مذاق اڑاتی ہے، خواجہ اظہار الحسن

October 7, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 41

پاکستان میں 60 فیصد عوام ووٹ کاسٹ نہیں کرتے، ووٹنگ کی شرح35سے40فیصد ہے
ایک رات جیل میں گزار کر کوئی سیاست دان نہیں بن جاتا، متحدہ رہنمائوں کا یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب
کراچی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے امت کے ماتھے کا جھومر ہے، رہنما جماعت اسلامی نعیم الرحمن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ60 فیصد عوام ووٹ کاسٹ نہیں کرتے‘ ملک میں ووٹنگ کی شرح تناسب صرف 35 سے 40 فیصد ہے‘ امریکن کلچرل سینٹر کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد گھروں میں بیٹھ کر سیاستدانوں کا مذاق اڑاتی ہے‘ سیاسی اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن دشمنی نہیں ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ ایک رات جیل میں گزار کر کوئی سیاستدان نہیں بن جاتا سیاستدانبننا سب سے مشکل کام ہے۔ انہوںنے یوتھ پارلیمنٹ کے شرکاء پر زور دیا کہ مستقبل میں کامیابی کیلئے پاکستان کے آئین کو پڑھنا ضروری ہے اور اس تناظر میں بطور سیاستدان و قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائیں‘ تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں چاہئے کہ وہ ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے قدم اٹھائیں‘ انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہے اوراگر نوجوان نے فیصلہ کرلیا تو کوئی انہیں ترقی کرنے سے روک نہیں سکتا۔

Tags: