بینظیر کو بیت اللہ محسود نے قتل کرایا بلاول کو ماموں اور والدہ کے قاتل آس پاس مل سکتے ہیں، پرویز مشرف

October 7, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 31

سب کو معلوم ہے بینظیر کی شہادت کا فائدہ سب سے زیادہ کو پہنچا
چوہدری نثار جھوٹ بول رہے ہیں الطاف حسین کو مارنے کی بات کبھی نہیں کی
جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع ملنی چاہیے، سابق صدر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بینظیر کو بیت اللہ محسود نے قتل کرایا۔ ممکن ہے زرداریا ور محسود کاد آپس میں رابطہ ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول تلاش کریں تو ان کو اپنی والدہ اور ماموں کے قاتل آس پاس مل جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ بی بی کی شہادت سے سب سے فائدہ کس کو پہنچا۔ مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں امید ہے میں اس میں ضرور کامیاب ہوجائوں گا۔ مسلم لیگ کا جھگڑا پنجاب میں ہے۔ میں نے نواز شریف سے کہا تھا کہ تمام مسلم لیگیوں کو متحد کر یں یہی وقت ہے کہ تمام مسلم لیگی متحد ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب سابقہ وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پیر پگار نے کہا کہ ہر چاند عید کا چاند نہیں ہوتا اور پچھلے چاند میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ حاصل ہوئی تھی جب سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے پاس جاتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ ان کو مشکلات سے نکالے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ سندھ کو پیچھے رکھا ہے اگر یہ سندھ میں مزید رہی تو سندھ کا حال گزشتہ8 سالوں جیسا ہوگا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیر پگارا نے کہا کہ الطاف حسین کو خود پتہ نہیں کہ ان کے کیسز کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ بینظیر بھٹو کے قتل میں سابق صدر پرویز مشرف کے ملوث ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیر پگارا نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کا سب سے زیادہ نقصان پرویز مشرف کو ہوا اگر بینظیر بھٹو زندہ رہتی تو پرویز مشرف مزید پانچ سال صدر رہتے۔

Tags: