قندوز حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد قرار

October 7, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 21

افغان حکام کے بیانات ناقابل فہم ہیں، ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ قندوز حملے میںملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ افغان میڈیا کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکام کے بیانات نا قابل فہم ہیں۔ انہیں دہرایا نہ جائے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق ترجمان پاک فوج نے افغان میڈیا میں قندوز حملے میں پاکستان سیکورٹی حکام کی شمولیت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا میں چلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے قندوز پر حملے کی مذمت کی تھی اور پاکستان افغانستان کی سربراہی میں افغان ملکیت کے ساتھ امن کے عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

Tags: