بے گناہ کارکنان کی بلا جواز گرفتاریاں ریاستی ظلم ہے، رابطہ کمیٹی

October 7, 2015 3:31 pm0 commentsViews: 25

کراچی ٹارگٹڈ آپریشن میں اصل دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے بے گناہ کارکنان کی، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی جانب سے بلا جواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتاروں کو ریاستی ظلم و ستم کا تسلسل قرار دیا ہے، مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ستمبر2013 سے جاری کراچی ٹارگٹڈ آپریشن میں اصل دہشت گردوں، بھتہ خوروں، اسٹریٹ کرمنلز، مذہبی انتہا پسندوں اور ٹارگٹ کلرز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کھلی چھٹی دی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرکے ہماری پر امن سیاسی جدوجہد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھی ایم کیو ایم شاہ فیصل کالونی سیکٹر یونٹ109 کے کارکن عامر مصطفی، 108 سے تعلق رکھنے والے کارکن آصف، یونٹ105 کے کارکن عمران، سابق کونسلر اور یونٹ 105 کے کارکن اظفر کو سادہ لباس اہلکاروں جبکہ یونٹ 107 شاہ فیصل کالونی کے جوائنٹ انچارج ندیم رائو کو رینجرز اہلکاروں نے ان کے گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا ہے۔ اسی طرح لائنز ایریا سیکٹر یونٹ کو 197 کے کارکن محمد یعقوب، کورنگی یونٹ71 کے کارکن محمد عامر خان کو سادہ لباس اہلکاروں نے ان کے گھر سے ملیر اور یونٹ 97 کے کارکن نوید احمد کو رینجرز نے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گزشتہ رات یونٹ105 شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن صارف کی گھر پر عدم موجودگی پر رینجرز اہلکار ان کے جوان سال بیٹے کو بلا جواز گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

Tags: