بجلی چوری کا الزام کے الیکٹرک نے پھر صارفین کو اضافی بل بھیج دیئے‘ حکومت بے بس

October 7, 2015 3:32 pm0 commentsViews: 30

کراچی کیلئے پہلے ہی بجلی 30 فیصد مہنگی کردی گئی ہے اور ہر دو‘ تین مہینے کے بعد شہریوں کو بوگس بل بھیج دیئے جاتے ہیں
کے الیکٹرک کو فوری سرکاری تحویل میں لیا جائے اور اضافی بل بھیجنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے‘ شہریوں کا مطالبہ
کراچی( نیوز ڈیسک) صوبائی اور وفاقی حکومت بھی کے الیکٹرک کے آگے بے بس ہوگئیں، نجی کمپنی نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر زائد بل جاری کر دئیے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے لیا جائے اور زائد بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو اضافی رقم کے بل بھیجنے کے باوجود وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کے الیکٹرک نے شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی صارفین کو ایک بار پھر لاکھوں روپے کے اضافی بل جاری کر دئے ہیں۔ محمود آباد کے علاقے منظور کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے تمام اہل علاقہ کو بجلی چوری کے نام پر بھاری رقم کے غیر قانونی اضافی بل بھیجے گئے ہیں کراچی کے لئے پہلے ہی بجلی30 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے اور پھر ہر دو سے تین مہینے بعد بوگس بل کا اجراء شہریوں پر ظلم ہے۔ سیاسی و مذہبی جماعتیں عوام سے لئے گئے ووٹ کا حق ادا نہیں کر رہی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے اور اضافی بل بھیجنے میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Tags: