پارٹی سے باہر کے لوگ شہید بے نظیر اور میری تصویر استعمال کررہے ہیں، بلاول

October 7, 2015 3:32 pm0 commentsViews: 25

جیالے صرف تیر کے نشان والوں کی انتخابی مہم چلائیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیرو کار ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف تیر کے نشان والے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلائیں کیونکہ تیر کے نشان والے ہی بھٹو ازم کے حقیقی نمائندے ہیں منگل کو بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی بدین کے منتخب اراکین، ضلعی عہدیداروں اور مقامی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تیر کے نشان والے امیدوار ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے حقیقی پیروکار ہیں۔ پارٹی کے باہر کے کچھ لوگ شہیدبے نظیر بھٹو اور میرے پورٹریٹ استعمال کر رہے ہیں ان کا پیپلز پارٹی اور جیالوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے عوام پیپلز پارٹی کے ہی نامزد کر دہ امیدواروں کو ووٹ دیں۔ بلاول بھٹو نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی اجلاسوں میں فریال تالپور، شیری رحمن، وزیر بلدیات ناصری حسین شاہ اور جمیل سومرو و دیگر نے شرکت کی۔

Tags: