رواں سال گنے پر کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

October 7, 2015 3:32 pm0 commentsViews: 20

محکمہ زراعت کاشتکاروں اور ملز مالکان کی باہمی رضا مندی سے قیمتوں کا تعین کرے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں اور مل مالکان کی باہمی رضا مندی کے بعد گنے کی مناسب قیمت کا تعین کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں کیونکہ رواں سال سندھ حکومت گنے پر کوئی سبسڈی نہیں دے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں گنے کی کاشت اور قیمتوں کے تعین کے بارے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری زراعت شاہد گلزار شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی کہ قیمتوں کے تعین کیلئے صوبائی وزیر برائے زراعت نے کاشتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے اور ہم اس معاملے میں کاشتکاروں اور مل مالکان کی رضا مندی سے قیمتوں کے تعین کیلئے کام کر رہے ہیں۔

Tags: