کراچی میں ڈینگی وائرس سے330 فراد متاثر ہوئے، وزیر صحت سندھ

October 7, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 15

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ 339 مریض سامنے آئے جن میں330 کا تعلق کراچی سے ہے اور ایک مریض گزشتہ دنوں نجی اسپتال میں انتقال کر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2017 ہے اور ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے وزیر صحت نے تمام نجی اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے بارے میں انچارج ڈینگی پروگرام ڈاکٹر مسعود سولنگی کو باقاعدہ رپورٹ کریں تا کہ مریضوں کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔

Tags: