عراق: بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد75ہوگئی

October 7, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 23

بڑا بم دھماکہ شیعہ اکثریتی قصبے خالص میں ہواجس میں 45افراد مارے گئے، الزبیر قصبے میں 10افراد زندگی ہار گئے
بغداد( یو پی پی) عراق میں یکے بعد دیگرے کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد75 ہوگئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا بم دھماکہ شیعہ اکثریت والے قصبے خالص کی ایک پر ہجوم مارکیٹ میں ہوا۔ جس میں45 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ قصبہ دارالحکومت بغداد میں تقریباً 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دوسرا حملہ الزبیر کے قصبے کی ایک مارکیٹ میں ہوا جس میں10 افراد ہلاک، پولیس کے مطابق یہ قصبہ بصرے کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ دریں اثناء پولیس اور طبی عملے نے بتایا کہ دار الحکومت بغداد کے حسینیاں ضلع میں شہر کے شمالی مضافات میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں15 افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکوں سے کئی دکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی، اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ عراق میں تشدد، دہشت گردی اور مسلح تنازعات میں717 افراد ہلاک اور 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

Tags: