یمن ،ہوٹل پر دستی بموں اور راکٹ سے حملوں میں20 اماراتی فوجی ہلاک

October 7, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 29

حملے میں یمن کے وزیراعظم اور نائب صدر خالد بحاح بال بال بچ گئے ، نامعلوم افراد نے تین راکٹ فائر کیے
عدن ( مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں ہوٹل پر دستی بم اور راکٹ حملوں میں وزیر اعظم اور نائب صدر خالد بحاح بال بال بچ گئے۔ تاہم سیکورٹی پر مامور متحدہ عرب امارات کے20 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق عدن میں نا معلوم افراد نے یمنی نائب صدر خالد بحاح کی القصر ہوٹل میں قائم رہائش گاہ پر 3 راکٹ فائر اور دستی بم پھینکے گئے تاہم خالد بحاح بال بال بچ گئے لیکن یو اے ای کے20 فوجیوں نے جانیں قربان کر دیں، بتایا گیا کہ راکٹ حملے میں ہوٹل کے مین گیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ دوسرا راکٹ بھی قریب ہی گرا جبکہ تیسرا برائقہ ضلع میں گرا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے کے بعد ہوٹل میں آگ لگ گئی جبکہ یمنی نائب صدر جز وقتی اقامتی کمپلیکس کے ارد گرد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Tags: