اسپتال کی تعمیر کا کام جلد شروع کر وںگی، میرا

October 7, 2015 3:35 pm0 commentsViews: 38

لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میرے والد سرور شاہ پہلے سے پروڈکشن ہائوس چلا رہے ہیں میں اس پر اپنا پیسہ لگا رہی ہوں اسپتال کے پروجیکٹس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی جلد اس کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔ میرا نے اپنی ہوم پروڈکشن کیلئے 1 کروڑ35 لاکھ کا کیمرہ خرید لیا ہے جس سے وہ فلمیں کمرشل اور ڈرامے بنائیں گی۔ میرا جنہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ اب پوری طرح اسپتال پر توجہ دینا چاہتی ہیں ان کے پاس فنڈنگ کے پیسے پڑے ہیں جو کہ وہ جلد از جلد اسپتال پر لگا دینا چاہتی ہیں۔

Tags: