بینظیر کے قتل کا سب سے زیادہ نقصان پرویزمشرف کو ہوا، پگارا

October 7, 2015 3:41 pm0 commentsViews: 21

آئندہ دس سے پندرہ روز میں سیاست میں تیزی آجائے گی
مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کی کوشش میں کامیاب ہوجائوں گا
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کو پیچھے رکھا ہے اب وہ خود پیچھے ہے
الطاف حسین کو خود پتہ نہیں کہ ان کے کیس کا نتیجہ کیا نکلے گا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ آئندہ 10 سے 15 روز میں سیاست میں تیزی آجائے گی۔ بینظیر بھٹو کے قتل کا سب سے زیادہ نقصان پرویز مشرف کو ہوا۔ پیپلز پارٹی والے بھی بے نظیر کی مبینہ وصیت کو درست نہیں مانتے، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع اس وقت ملک کی ضرورت ہے لہٰذا جنرل راحیل شریف کوملازمت میں توسیع ملنی چاہئے۔ نثار جھوٹ بول رہے ہیں کبھی الطاف حسین کو مارنے کی بات نہیں کی ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کی کبھی اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گڈ گورننس نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ با اختیار نیب ہم نے قائم کی با اثر افراد کا احتساب کیا جائے۔ کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی لازمی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے خلاف11 کیسز تھے۔ پاکستان میں مفاد میں ہر چیز جائز ہے۔ پاکستان کی بہتری کیلئے اقدامات کئے۔ میں مارشل لاء لگانے کا نہیں سوچ رہا تھا لیکن لوگ پریشان تھے کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن مزید تیز ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم کی تقریر ٹھیک تھی عملدر آمد بھی ہونا چاہئے، واجپائی کو مودی سے نہ ملایا جائے واجپائی سے ہاتھ ملانا ٹھیک مودی کو ہاتھ ملانا غلط تھا۔

Tags: