ایم سی بی کے ڈائریکٹر میاں منشا نیب کے سامنے پیش

October 7, 2015 3:37 pm0 commentsViews: 23

میاں عبداللہ، خواجہ جاوید، حسین موسیٰ و دیگر ڈائریکٹرز آئندہ ہفتے طلب
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ایم سی بی شیئرز کی نجکاری کیس کی تفتیش میں بینک کے ڈائریکٹر میاں منشا نے اپنا بیان منگل کو نیب کو ریکارڈ کرا دیا ہے۔ نیب نے بینک کے مزید دس ڈائریکٹر ز کو آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق میاں منشا نیب راولپنڈی میں تفتیش ی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری بیان جمع کرایا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے چار گھنٹے تک میاں منشا سے سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے بینک کے ڈائریکٹر میاں عبداللہ، خواجہ جاوید، شیخ مختار احمد، بشیر جان، محمد ایم ایم سلیم، محمد نسیم، حسین لوائی، ایس ایم منیر، طارق رفیق اور میاں ارشد کو بیان کیلئے آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے۔

Tags: