بلال آصف کی بولنگ ایکشن مشکوک قرار

October 7, 2015 3:37 pm0 commentsViews: 18

زمبابوے کے خلاف ون ڈے میں بلال آصف کی بولنگ پر آئی سی سی کا اعتراض
بلال آصف کو 14دن میں بائیں سیلنگ لیب سے معائنہ کراکر ایکشن کو کلیئر کرانا ہوگا
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آف اسپینر بلال آصف کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے میچ ریفری ڈیوڈ تھامس جیوک نے بلال کے بائولنگ ایکشن مشکوک ہونیکی رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرائی ہے۔ بلال کو14 روز کے اندر آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو میکینک لیب سے معائنہ کراکر ایکشن کلیئر کرانا ہوگا۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھی ایکشن رپورٹ ہونیکی تصدیق کر دی ہے۔ ٹیم منیجر انتخاب عالم کاکہنا ہے کہ یہ ٹیم کا تیسرا پلیئر ہے جس کے ایکشن کی تحقیق کی جائے گی۔ یاد رہے30 سالہ بلال نے15 رنز دیکر5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا اور پاکستان نے پیر کے روز زمبابوے کو 7 وکٹ سے شکست دیکر سیریز جیت لی تھی۔ تاہم دوران میچ ایمپائرز زمبابوے کے جیریمیا بری ، سری لنکا کے روچیرا پالیبیا گوروروگی نی ان کے مشکوک ایکشن کی میچ ریفری کو رپورٹ کی۔ انتخاب عالم نے بتایا کہ چند گیندوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے تاہم ایک نئے کھلاڑی جس کا ابھی انٹر نیشنل کیریئر شروع ہوا کیلئے یہ مایوس کن ہے۔

Tags: