خواجہ قدیر کی صاحبزادی کی شادی، اہم شخصیات کی شرکت

October 7, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 21

وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمن، ایم این اے مخدوم حسن گیلانی، شوکت حیات، اکبر حیات، عاطف عزیز، امیر یوسف، راشد ربانی و دیگر کی شرکت
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد، گورنر سندھ کی جانب سے پھولوں کا تحفہ، نکاح شاہ تراب الحق نے پڑھایا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ممتاز صنعتکار خواجہ قدیر احمد کی صاحبزادی مریم قدیر کی شادی دولہا قاضی عدنان فرید کے ہمراہ یونین کلب بہادر آباد میں انجام پائی، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ میاں محمد بلیغ الرحمن، ایم این اے مخدوم حسن گیلانی، ایم پی اے حاجی شوکت حیات، ایم پی اے محمد اکبر حیات، سابق صدر بی سی سی آئی عاطف عزیز، سابق صدر بی سی سی آئی امیر یوسف علی خان، عامر شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی، وقار مہدی، خالد لطیف، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی، رشید اے رضوی، وحید شیخ، جماعت اسلامی کے رہنما مولانا اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، معراج الہدیٰ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ایم این کشور زہرا، نواب جونا گڑھ جہانگیر خانجی، ڈاکٹر اختیار بیگ، ڈاکٹر اشتیاق بیگ، سراج قاسم تیلی، رئوف تابانی، حاجی شفیق الرحمن، شمیم احمد فرپو، میاں زاہد حسین، عبدالسمیع خان، شیخ منظر عالم، یونس بشیر، افتخار وہرا، ادریس میمن، صدیقی شیخ، حنیف گوہر، واحد پرنس، اے کے میمن، یعقوب تابانی، ناصر خان ترک، الیاس میمن، اشرف میمن، امین آدم جی، رضوان صدیقی، عرفان زمان، جاوید ارسلان، عبدالغنی بنگڑا، سلیم میمن، کراچی پریس کلب کے نائب صدر نواب قریشی، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ ، خورشید عباسی، صابر علی، شمس کیریو، کامران خان، شعیب احمد، آصف جئے جا، زوہیب جئے جا، رفیق بشیر جاوید میمن، جاوید جئے جا، ابوالحسن، عارف حسین، محمد اعظم اور دیگر سماجی ، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے عمائدین نے شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ ، وفاقی وزراء نے خطوط ارسال کرکے دولہا دلہن کو دعائیں اورنیک خواہشات کے ساتھ مبارک باد پیش کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے دولہا دلہن کیلئے پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ جبکہ نکاح مشہور عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری نے پڑھایا۔