بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم کی تاریخ میں10 اکتوبر تک توسیع کی جائے، محفوظ النبی خان

October 7, 2015 3:45 pm0 commentsViews: 14

کراچی( پ ر) تحریک تکمیل پاکستان سندھ کے صدر محفوظ النبی خان نے صوبے میں بلدیات کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کو فاٹا ( FATA) کے مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ 2013ء میں ترامیم کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ امسال 28 فروری کے بعد بھی ترامیم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اور پولنگ اسکیم کا اجراء ہو چکا ہے محفوظ النبی خان نے کہا کہ ان پے درپے ترامیم کے باعث لوگوں کے اذہان میں ابہانی کیفیت پائی جاتی ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن یا صوبائی محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بھی کوئی گائیڈ سیل قائم کرنے کی زحمت پیش نہیں کی ہے اور اس طرح سے بالخصوص کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواران شدید دشواری سے گزر رہے ہیں ضلعی کمشنرز اور ریٹرننگ افسران سے بھی کوئی رہنمائی نہیں مل رہی نامزدگی فارم اور اس کے لوازمات کے حصول کیلئے بھی مشکلات کا سامنا ہے ان اسباب کی بناء پر نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ10 اکتوبر تک توسیع کی جانی چاہئے ورنہ بڑی تعداد میں امیدواران کراچی میں اپنے بنیادی حق سے محروم رہیں گے۔