کراچی کی رونقیں تیزی سے بحال ہو رہی ہیں، گورنر سندھ

October 7, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 28

پاک بنگلہ دیش وومن کرکٹ سیریز سے شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں ہموار کرنے میں مدد ملے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاک بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ راہیں ہموار ہونے میں مدد ملے گی‘ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو بھر پور سیکورٹی فراہم کریں گے‘ مقابلوں کے پر امن انداز میں منعقد ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی امن کا شہر ہے‘ اس شہر کی رونقیں تیزی کے ساتھ بحال ہورہی ہیں اور یہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریگا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی اختتامی تقریب کے دوسرے اور آخری ون ڈے انٹر نیشنل میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ان مقابلوں کی میزبانی کرکے بہت مسرور ہیں انہوں نے بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون کو رنر اپ ٹرافی دی۔ انہوں نے ویمن آف دی میچ انعم امین اور پلیئر آف دی سیریز بسمہ معروف کو شیلڈ اور انعام دیا۔

Tags: