دو فلموں کے باکس آفس تصادم نے پریانکاکو پریشان کردیا

October 7, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 35

پریانکا کی بائوجی رائومستانی اور شاہ رخ کی دل والے ایک ہی دن ریلیز ہورہی ہیں
دونوں فلموں کا ایک ساتھ ریلیز ہونا بدقسمتی ہے‘ پریانکا چوپڑا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کی فلم ’’ باجی رائو مستانی‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’ دل والے‘‘ کی ایک ہی دن ریلیز نے پریشان کردیا اور اداکارہ نے ان دنوں فلموں کے باکس آفس پر ہونیوالے تصادم کو بدقسمتی قرار دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’ باجی رائو مستانی‘‘ میں پریانکا چوپڑا ‘دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’ دل والے‘‘ جس میں شاہ رخ خان ‘ کاجل‘ ورون دھون اور کریتی سنون مرکزی کرداروں میں ہیں کو 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے‘ دونوں فلمیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور اسی وجہ سے ان کے اچھا بزنس کرنے کی امید کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں فلموں کا ایک ہی دن ریلیز ہونا بد قسمتی ہے‘ مجھے امید ہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر بہترین بز نس کریں گی اورمیں اپنی فلم کے ساتھ ساتھ دل والے کیلئے بھی بہترین توقعات رکھتی ہوں۔

Tags: