ٹھٹھہ کے قریب مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، 2 افراد ہلاک

October 7, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 33

4 افراد زخمی،2 کی حالت نازک، حادثے میں سینکڑوں مرغیاں بھی مر گئیں
ٹھٹھہ( نیوز ڈیسک) ٹھٹھہ کے نزدیک مرغیوں سے لدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا‘ ‘2 افراد ہلاک ‘4 زخمی ‘زخمیوں میں2 کی حالت نازک ‘تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے25 کلو میٹر دور بگھاڑی موڑ کے علاقے ’’ جھرکا‘‘ اسٹاف پر ٹھٹھہ سے کراچی جانیوالا مرغیوں سے لدا ٹرک تیز رفتار کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں کراچی اختر کالونی کے رہائشی بلاول اور تاجی خان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ طاہر‘ خان زیب‘ مظہر اور جمیل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ملکی سول اسپتال پہنچایا گیاجہاں 2 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے‘ حادثے میں سینکڑوں مرغیوں بھی مر گئیں‘ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثای کے حوالے کردیا۔

ٹھٹھہ ٗ ٹرک الٹنے سے دو
افرادجاں بحق، چار زخمی
ٹھٹھہ(نیوز ڈیسک)ٹھٹھہ کے قریب ٹرک الٹ گیا ۔جس کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹھٹھہ سجاول روڈ پر گائوں بگھاڑموری کے قریب مرغیوں کو لے جانے والا ٹرک الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

Tags: