چین پاکستان کو8 جدید آبدوزیں فروخت کریگا

October 7, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 40

4 کراچی کی بندرگاہ پر تیار کی جائیں گی، 4 کی چین میں تیاری جاری ہے
آبدوز ٹیکنالوجی کی منتقلی سے مقامی سطح پر تیاری معاون ثابت ہوگی، وزیر دفاعی پیداوار
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) چین پاکستان کو آٹھ جدید جنگی آبدوزیں فروخت کریگا جن میں سے4 کراچی کی بندرگاہ میں تیار کی جائیں گی‘ اس بات کا اعلان وزیر دفاع پیداورا رانا تنویر حسین نے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا‘ انہوں نے بتایا کہ چین سے8 آبدویزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے‘ جس کے تحت 4 آبدوزیں کراچی میں تیار کی جائیں گی جبکہ4آبدوزیں چین میں تیار کی جارہی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ چین آبدوز ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کریگا‘ جو آبدوزیں بنانے میں معاون ہوگی‘ اس معاہدے کے بعد نیوی کی آبدوزوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوجائیگاجس کے پاس پہلے ہی آگسٹا 90 بی آبدوزیں موجود ہیں۔

Tags: