نیو کراچی میں جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

October 7, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 317

ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں گبول ٹائون میںکارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی دوائیں ضبط، گرفتار مالک ایف آئی اے کے حوالے
فیکٹری میں رومین فارما کے نام سے ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک ادویات کی آڑ میں مشہور دوائیں بنائی جارہی تھیں
کراچی( کرائم ڈیسک) کمشنرکراچی شعیب صدیقی کی ہدایت پر جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے کمشنر کراچی ٹاسک فورس نے کراچی مین جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات ضبط کرلیں جبکہ فیکٹری مالک کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا گیا ہے‘ فوس کے چیئرمین اور ایڈیشنل کمشنر کراچی حاجی احمد کی سربراہی میں ٹیم نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے گبول ٹائون میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں رومینی فارما کے نام سے ہیومیو پیتھک ادویات کی آڑ میں مشہور ایلو پیتھک دائوں کی نقلی ادویات بنائی جارہی تھیں۔ فیکٹری کے ساتھ گودام میں بھی بھاری مالیت کی ادویات موجود تھیں۔ جس میں روز مرہ استعمال کی پین کلر‘ کھانسی نزلہ کی ادویات کے علاوہ جنسی ادویات کی بڑی مقدار موجود تھی‘ فیکٹری کے مالکان کا دعویٰ تھا کہ وہ ہومیو پیتھک ادویات تیار کررہے ہیں‘ تاہم وہ ہومیو پیتھک ادویات کی تیاری کا لائسنس نہ دکھا سکے۔

Tags: