ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

October 7, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 173

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پچاس برس سے فنون لطیفہ سے منسلک پاکستان کے عظیم سابق مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اپنے پرانے دو کمروں کے اپارٹمنٹ کے ایک کونے میں بیٹھے سراسر اداسی کے ساتھ64سالہ اداکار کے پاس زندگی کے بارے میں وضاحت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ماجد جہانگیر نے اپنے کیریئر میں متعدد تمغے اور ایوارڈ حاصل کیا، انہوں نے 80کی دہائی میں مشہور زمانہ ٹی وی کامیڈی شو ففٹی ففٹی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ یہ مشہور ڈرامہ1979 سے1985تک نشر کیا گیا۔ماجدجہانگیر نے چار پاکستانی فلموں کے ساتھ35سے زائد اسٹیج شو اور ریڈیو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لیکن موجودہ دور میں ان کے لئے زندگی بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں20سال سے زائد عرصہ تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے لئے کام کیا۔مزاحیہ اداکار کو ان دنوں سنگین صحت کے مسائل اور سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے کھوکھلے وعدوں سے ناخوش ہیں۔

Tags: