کراچی میں بلدیاتی کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا آخری دن

October 7, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 34

شہر کے6 اضلاع کی236 یونین کونسلوں کیلئے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
کراچی میں تیسرے اور آخری مرحلے میں انتخابات ہونگے، دو مرتبہ فیس لینے پر امیدواروں کا شکوہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی انتخابات کے لیے کراچی میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ امیدوار کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کاغذات جمع کروانے کی مدت میں تھوڑا سا اضافہ کردے تو آسانی ہوگی۔اس سال سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہورہے ہیں، کراچی کا نمبر تیسرے مرحلے میں آئے گا۔ شہر کے 6اضلاع میں 60 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں236یونین کونسلوں اور کمیٹیوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل شروع ہوگیا ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔امیدواروں کا گلہ ہے کہ2013 میں جب بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوا تو انہوں نے اْس وقت بھی دو ہزار روپے جمع کروائے تھے ، جبکہ اب بھی وہ اسی نشست کے لئے الیکشن لڑیں گے لیکن اب دوبارہ انہیں دو ہزار روپے جمع کروانے پڑرہے ہیں۔، امیدواروں کی حتمی فہرست 7 نومبر کو جاری کی جائے گی ۔

Tags: