منشیات سے بچائو کیلئے آگاہی مہم اسکول میں پینٹنگ نمائش

October 7, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 20

کراچی (کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے فلاحی ادارے کے تعاون سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا، نمائش میں اسکول کے طلبہ پینٹنگز کے ذریعے منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کی عکاسی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک روزہ نمائش میں اے این ایف اور رینجرز اسکول سمیت 35اسکولوں کے275طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے سربراہ، بریگیڈئیر ابو زر کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے،، منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور اس سے بچاؤکے لئے آگاہی مہم بہت ضروری ہے ،پینٹنگز کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے ننھے بچوں کا کہنا ہے کہ منشیات بہت بری چیز ہے ہمیں اس کے استعمال سے بچنا چاہئے،منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے بچوں کی جانب سے اٹھایا یہ قدم قابل تحسین ہے۔