کوریئرز کمپنیوں کو بائیومیٹرک نظام سے منسلک کرنیکا فیصلہ

October 7, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 22

اے این ایف اور نادرا مل کر نظام تنصیب کریں گے، شناختی کارڈ تصدیق کے بعد ترسیل ممکن ہوگی
اسلام آباد( یو پی پی) وفاقی حکومت نے ملک بھر کی کوریئر کمپنیوں میں بائیو میٹرک نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے اے این ایف اور نادرا مشترکہ طور پر بائیو میٹرک نظام کی تنصیب کا کام کریں گے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنیوں میں بائیو میٹرک نظام رواں سال31 دسمبر سے فعال ہوجائیگا‘ اس نظام سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل کسٹمر کے شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی ممکن ہوگی‘ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت کی روشنی میں اے این ایف اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

Tags: