غیرملکیوں کو چھپا کر علاج کرنیوالے نجی اسپتالوں کیخلاف مقدمہ درج

October 7, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 23

ایک ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا، تفتیش کے دوران اس نے زنانہ وارڈمیں چھپا کر افغان باشندوں کے علاج کااعتراف کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہر کے نجی اسپتالوں میں غیر ملکیوں کے علاج کرانے‘ پولیس کو نہ بتانے اور جرم چھپانے کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا گیا‘ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چند دن کے دوران بہادر آباد‘ ڈیفنس میں نجی اسپتال میں چھاپوں او اس کے نتیجے میں کی جانیوالی کارروائی کے دوران ایک ڈاکٹر کو حراست میں لیاگیا تھا‘ ان سے جب تفتیش کی گئی تو بات سامنے آئی کہ مذکورہ ڈاکٹر نے اسپتال میں غیر ملکیوں کو علاج کیلئے رکھا تھا اور پولیس کو اطلاع دی تھی ملزموں کا نجی اسپتال کے زنانہ وارڈ میں چھپاکر علاج کیا گیا‘ تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے‘ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چند دن قبل نجی اسپتالوں میں چھاپے مار کر وہاں زیر علاج مریضوںکا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تھا‘ اطلاعات کے مطابق یہ افغان باشندے تھے‘ جو چھپ کر علاج کرارہے تھے۔

Tags: