پارکنگ پلازہ کو فعال بنایا جائیگا پارکنگ پلازہ فعال ہونے سے صدر میں لوگوں کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت میسر آئے گی اور علاقے میں ٹریفک کا دبائو بھی کم ہوگا‘ کمشنر کراچی

October 7, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 19

صدر کیلئے خصوصی ٹریفک سیکشن بھی بنایا جائیگا اور ضلعی پولیس کی چیک پوسٹیں بھی بنائی جائیں گی‘ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی بھرپورکارروائی کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ صدر پارکنگ پلازہ کو فنکشنل بنایا جا ئے گا۔ اس سلسلہ میں متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ صدر پارکنگ پلازہ فنکشنل بنانے سے صدر میں لوگوں کو پارکنگ کی سہولت حا صل ہو گی اور صدر میں ٹریفک کا دبائو کم کر نے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی۔وہ اپنے دفتر میں صد ر میںٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے انتظامات کاجائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایمپریس مارکیٹ صدر کے اطراف پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ان گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس قانونی کارروائی کر ے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر کے علا قہ کے لئے خصوصی ٹریفک سیکشن قائم کیا جا ئے گا تاکہ صدر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کی جانے والی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملے اور صدر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی کوششیں بارآور ہوں ۔جبکہ صدر پارکنگ پلازہ کے نزدیک ٹریفک اور ضلعی پولیس کی چیک پوسٹ بھی قائم کی جائے گی ۔ تاکہ صدر پارکنگ پلازہ میںگاڑیوں کے پارک کے نظام کو محفو ظ بنانے میں مدد ملے اور گاڑیاں پار ک کرنے والوں کا اعتماد بحا ل ہو۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صدر میں پتھاروںٹھیلوں اور دیگر تجازات کو ہٹانے کے لیے مہم جاری رہے گی۔ اسی ہفتہ پھر صدر میں ٹھیلوں اور پتھاروں اور تجازات کو ہٹانے لے لیے اسسٹنٹ کمشنر صدر کی نگرانی میں بھر پور کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر میںتجاوزات کے خلاف پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور اینٹی اینکروچمنٹ یونٹ پولیس مل کر کارروائی کریں گے۔

Tags: