مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی

October 7, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 17

ارکان اسمبلی اسپیکر کے ڈائس پر پہنچ گئے مائیک چھیننے کی کوشش،2 ارکان کو اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا
آرٹیکل35A پر بحث کا مطالبہ، خصوصی ریاست کے باعث کوئی غیر ریاستی جائیداد کیوں خرید رہا ہے، ارکان کا احتجاج
سرینگر( یو پی پی) مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی جاری ‘ہنگامہ آرائی میں دو ارکان اسمبلی کی جانب سے اسپیکر کا مائیک چھیننے کی کوشش کے بعد 2 ارکان کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا‘ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کشمیرکی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے حکومت پر گائے کے ذبح کرنے پر پابندی اور سیلاب زدگان کو سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا تھا‘ رائزنگ کشمیر کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ارکان الطاف کالو اور عبدالمجید کو اسمبلی اس وقت باہر نکالا گیا جب انہوں نے اسپیکر کا مائیک چھیننے کی کوشش کی۔ انڈین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ارکان اسمبلی کا مطالبہ تھا کہ سوالات کے گھنٹے کو روک کر آرٹیکلA35 پر بحث کی جائے‘ بھارت کے آئین کے تحت اس آرٹیکل سے کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا گیا تھا آرٹیکلA35 کے تحت کوئی بھی غیر ریاستی باشندوں پر ووٹ ڈالنے‘ سرکاری نوکری کے حصول اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہے‘ غیر رہائشی شخص جائیداد خرید رہا ہے۔

Tags: