عامر اور سلمان خان کے درمیان سرد جنگ

October 7, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 52

عامر خان نے اپنے گھر پر پارٹی میں سلمان کی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنایا
سلمان نے بھی طنز کے تیر چلائے‘ جاتے ہوئے عامر کو جعلی کہہ دیا
ایمپریس مارکیٹ کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی
ممبئی( نیٹ نیوز) ایک بار پھر بالی ووڈ کے دو خانز کے درمیان تلخ و شیریں نوک جھونک کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن اس بار وہ دو خان شاہ رخ اور سلمان نہیں ہیں بلکہ اس بار سرد جنگ عامر اور سلمان کے درمیان ہیں۔ ایک آن لائن ویب سائٹ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق‘ یہ باتیں ممبئی کے باندہ میں واقع عامر خان کے گھر پر ہوئیں۔ بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنے گھر پر ایک پارٹی رکھی جس میں چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سلمان خان بھی شامل تھے۔ پارٹی شروع ہوتے ہی عامر نے مائیک سنبھالا اور سلمان کی فلم ’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی تعریف کرنے لگے‘ اس دوران عامر نے جوش میں آکر سلمان خان کی فلموںکے انتخاب پر سوالیہ نشان لگادیئے اور کہا کہ اس سے پہلے ان کی فلموں میں ایسی پختگی نظر نہیں آئی‘ سلمان کو یہ تبصرہ تیکھا لگا اور انہوں نے فوری طور پر عامر کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عامر کی طرح محنت نہیںچ کرسکتا لیکن کم ا زکم اپنے ڈائریکٹر اور مصنفین کو کریڈٹ تو دیتا ہوں‘ اس کے بعد سلمان نے پارٹی سے نکلتے وقت عامر کو فیک( مصنوعی یا جعلی) تک کہہ دیا‘ سلمان کے اس تبصرے کے بعد عامر کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

Tags: