سندھ حکومت اور بیلیجم میں آئی ٹی معاہدے پر عملدرآمد کا فیصلہ

October 7, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 53

10 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت حکومت کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو ترقی دی جائے گی، معلومات کے تبادلے پر اتفاق
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلیجیم کے درمیان صوبے سندھ میں بے پناہ سرمایہ کاری کے وسائل کی بابت معلومات کے تبادلے‘ باہمی معاہدوں پر فوری عملدرآمد‘ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ایک تیز رفتار رولنگ ریلیشن شب میکنزم قائم کرنے پر آمادگی کااظہار کیا گیا جبکہ اس سے پہلے 10 ملین ڈالر کی لاگت سے سندھ حکومت کی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے دونوں فریقین کے درمیان کئے گئے معاہدے پر فوری طور پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بیلجیم اور یورپی یونین کے دیگر ممالک کو دعوت دی کہ وہ مبینہ سرمایہ کاری سے استفادہ کریں جس کیلئے نہ صرف صوبے میں امن و امان کو قابو میں رکھا گیا ہے بلکہ سرمایہ کاروں کو ترغیبات اور سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے پاکستان میں بیلجیم کے سفیر مسٹر فریڈرک ورہائیٹرن اور بیلجئم کے ٹریڈمشن کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

Tags: