کراچی میں شوبز کی 14 شخصیات کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف

October 7, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 34

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ان افراد کی ہٹ لسٹ برآمد کرلی جنہیں قتل کیا جانا تھا
فہرست میں علی سلیم عرف بیگم نوازش علی‘ شمعون عباسی‘ احمد بٹ‘ عبداللہ اعجاز‘ طارق امین وغیرہ کے نام شامل ہیں
کراچی( کرائم ڈیسک) کراچی میں شوبز سے وابستہ 14 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے14 افراد کی ہٹ لسٹ برآمد کرلی‘ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لسٹ میں جاوید ریاض‘ طارق امین‘ حسن شہریار‘ یاسین ‘نوید راشد‘ اطہر‘ شہزاد ‘ جبران ناصر‘ ببلو‘ اریج ‘ہما خواجہ‘ عماد‘ شمعونعباسی‘ علی سلیم عرف بیگم نواز ش علی‘ احمد بٹ اور عبداللہ اعجاز شامل ہیں۔ دہشت گرد کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے‘ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور چند روز قبل ہی خاص منصوبے کے تحت کراچی آیا تھا‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہٹ لسٹ میں5 فیشن ڈیزائنر ‘5 ماڈلز ‘ایک این جی او ورکر‘ ایک اینکر اور ایک میک اپ آرٹسٹ کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد ایسے لوگوں کو قتل کرکے خوف کی فضاء پیدا کرنا تھا‘ ذرائع نے انکشاف کیا کہ لسٹ میں شامل افرادکو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔

Tags: