حکومت کا قرضوں پر انحصار بڑھ گیا

October 7, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 29

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز کے ذریعے ایک ہزار 250ارب روپے کا قرضہ حاصل کرے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ آکشن کلینڈر کے مطابق اکتوبر سے دسمبر کے دوران وفاقی حکومت150ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ایک ہزار ایک سو ارب روپے کے ٹریژری بلز نیلام کرے گی۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت کا قرضوں پر انحصار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ رواں سال اگست تک حکومت نے بینکوں سے 2932ارب روپے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز جبکہ 2533ارب روپے ٹریژری بلز کے ذریعے حاصل کیے ہیں۔

پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر
کا نقصان اٹھانا پڑا‘ موڈیز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ اگر دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے تو پاکستان کی معاشی ترقی کی سالانہ شرح 5فیصد سے بھی تجاوز کر جاتی۔دہشت گردی کے معیشت پر منفی اثرات کے حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے معیشت پر اثرات پڑتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے باعث پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Tags: