آج صبح،بھارت نے پاکستانی شہریوں کا داخلہ بند کردیا

October 8, 2015 12:54 pm0 commentsViews: 18

گرین پاسپورٹ والے افراد بھارت نہیں آسکتے، پاکستانی حکام کو پیغام
لاہور میں سمجھوتہ ایکسپریس سے پاکستانی مسافروںکو اتار لیا گیا،بھارت کے خلاف نعرے بازی
نئی دہلی/لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح بھارت نے پاکستانی شہریوں کا بھارت میں داخلہ روک دیا‘نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح بھارتی حکومت نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے شہری بھارت نہیں آسکتے‘ اس اعلان کے بعد لاہور سمجھوتہ ایکسپریس میں سے گرین پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو اتار لیا گیا‘ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانیوالوں میں تاجر اور ایسے افراد شامل تھے جو بھارت میں اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کیلئے جارہے تھے‘ ان مسافروں نے حکام کو بتایا کہ وہ پہلے بھی کئی بار بھارت جاچکے ہیں‘ اور ان کے تمام کاغذات کلیئر ہیں‘ پھر کیوں ان کو روکا جارہا ہے‘ جس پر حکام نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے پیغام بھیجا ہے کہ گرین پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھارت نہیں آسکتے‘ مسافروں نے اس موقع پر شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کبھی پاکستان دشمنی کی روش سے باز نہیں آئیگا‘ پاکستان بھی جوابی اقدامات کرے‘ مسافروں نے بھارت کیخلاف نعرے بھی لگائے۔

Tags: