ماہر معاشیات نہیں اسحاق ڈار حکومت کے منشی ہیں‘ شیخ رشید

October 8, 2015 12:56 pm0 commentsViews: 25

حکومتی عہدیدار سب ملے ہوئے ہیں سب جھوٹ اور فراڈ ہے
ملک کے معاشی حالات اچھے ہونے کے بجائے خراب ہورہے ہیں
اسلام آباد( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ماہر معاشیات نہیں بلکہ وہ حکومت کے منشی ہیں حکومت کے خلاف کوئی بھی بات کرے وہ غلط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیدار سب ملے ہوئے ہیں یہ جھوٹ او ر فراڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی و معاشی حالت میں کوئی ساکھ نہیں ہے۔ جو تھی وہ بھی خراب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے بتایا کہ بھوٹان اور بنگلہ دیش اس وقت پاکستان سے آگے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3,4 وفاقی وزراء نیب کا ’’مال‘‘ ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے خواجہ سعد رفیق کو فون کرکے کہا ہے کہ تمہیں پیرا گون ہائوسنگ اسکیم کے تحت گرفتار کر لیا جائے گا اور وزیر اعظم بھی ایک آدھ بیان دیکر گرفتاری کی اجازت دے دیں گے۔ اسی طرح خواجہ آصف، خاقان عباسی اور عابد شیر علی بھی ’’مہمان‘‘ بنیں گے۔ اگلے چند دنوں میں ان سب بیانات پر نظر رکھی جائے۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ماہر معاشیات نہیں حکومت کے منشی ہیں۔

Tags: