رواں سال پاکستان سے 4ارب70کروڑ ڈالر بھارت بھیجنے کا انکشاف

October 8, 2015 1:00 pm0 commentsViews: 19

بھارت کو ترسیلات ذر بھیجنے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، ورلڈبینک کی رپورٹ
بینک کی رپورٹ قطعی غلط اورگمراہ کن ہے، اسٹیٹ بینک نے تردید کردی
اسلام آباد( یو پی پی) پاکستان سے بھارت کو گزشتہ سال4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ورلڈ بینک کی جاری کر دہ 2014-15 کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، امریکہ، سعودی عرب، اور کویت بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان سے بھارت کو ترسیلات زر کی صورت میں 4 ارب60 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رقوم بھیجے جانے کی اطلاعات جنہیں ورلڈ بینک کا انکشاف کہا جا رہا ہے قطعی غلط اور گمراہ کن ہیں اسٹیٹ بینک ان اطلاعات کی یکسر تردید کرتا ہے ۔ ادائیگیوں کے توازن کے ریکارڈ کے مطابق بھارت کو بھیجی جانے والی کارکنوں کی ترسیلات اور وہاں سے پاکستان آنے والی ترسیلات کا حجم2014ء کے دوران بالترتیب 20 ہزار ڈالر اور327 ہزار امریکی ڈالر رہا جو نا قابل نظر انداز رقم ہے۔ ادائیگیوں کے توازن کے ریکارڈ کے مطابق بھارت کو مجموعی ادائیگیاں اور وہاں سے وصولیاں بالترتیب 1772 ملین امریکی ڈالر اور479 ملین ڈالر رہیں۔

Tags: