خواتین سے ڈر لگتا ہے اداکار فواد خان کا انکشاف

October 8, 2015 1:07 pm0 commentsViews: 29

خواتین کا سامنا کرنے میں مشکل محسوس ہوتی ہے‘ ٹی وی پروگرام میں گفتگو
پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں اپنی جگہ بنارہے ہیں
ممبئی( نیٹ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خواتین سے ڈر لگتا ہے بالی ووڈ میں اداکاری کا لوہا منوانے والے فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں نہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ فواد خان نے اس حیرت انگیز بات کا انکشاف بھارتی پروگرام لک ہواز ٹاکنگ میں کیا وہ خواتین کا سامنا کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں فواد خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کے بعد اب بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر منوانے میں مصروف ہیں اور بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ساتھ خوبصورت نامی فلم کی کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔ فواد خان آئندہ آنے والی فلم کپور اینڈ سنز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا بھی جلوہ گر ہوں گے۔

Tags: