رینجرز کا سندھ انفارمیشن کے دفتر پرچھاپہ، ریکارڈضبط

October 8, 2015 1:40 pm0 commentsViews: 28

چھاپے اور ریکارڈ ضبط کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، سیکریٹری اطلاعات سندھ نذیر حسین جمالی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں رینجرز نے اپنے خلاف اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات پر سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔ یہ بات نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتائی۔ تاہم محکمہ اطلاعات سندھ کے سیکریٹری نذیر حسین جمالی نے میڈیا میں محکمہ اطلاعات پر رینجرز کی جانب سے چھاپے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ رینجرز نے نہ تو کوئی چھاپہ مارا ہے اور نہ ہی کوئی ریکارڈ لے کر گئے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات نے ان خبروں کو بالکل غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ رینجرز ذرائع نے بھی اس قسم کے کسی چھاپے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبر سراسر غلط اور من گھڑت ہے۔

Tags: