امریکی جیلیں بھرگئیں‘ 6 ہزار قیدی فوری چھوڑنے کا فیصلہ

October 8, 2015 1:40 pm0 commentsViews: 21

رواں ماہ کے آخر تک رہا کردیا جائیگا‘ امریکی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں قیدی چھوڑنے کا بڑا واقعہ ہے
رہائی کا فیصلہ جیلوں سے ہجوم کم کرنا ہے‘ اکثر کو گھروں میں نظر بند کرکے نگرانی کی جائیگی‘ امریکی محکمہ انصاف
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف نے وفاق کے زیر انتظام جیلوں سے تقریباً6 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان افراد کی رہائی رواں ماہ کے آخر تک عمل میں آئے گی اور یہ امریکی تاریخ میں وفاقی جیلوں سے ایک وقت میں اتنے زیادہ قیدیوں کی رہائی کا سب سے بڑا واقعہ ہوگا۔ ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا مقصد جیل میں ہجوم میں کمی کرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں بہت سے قیدی ایسے ہیں جو منشیات سے متعلق جرائم کی سزا میں کمی کی پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ اخبار کے مطابق رہائی پانے والے اکثر قیدی ابتداء میں اپنے گھروں میں نظر بند کئے جائیں گے۔ اور اس کے بعد ہی انہیں آزادی ملے گی۔ تاہم ان کی نگرانی کی جاتی رہے گی۔

Tags: