آل پاکستان مسلم لیگ کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

October 8, 2015 1:13 pm0 commentsViews: 18

کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا جائیگا، کارکنان آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ سکتے ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ، ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی اے پی ایم ایل نے سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پر نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پارٹی عہدیدار اور کارکنان آزاد حیثیت سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ اے پی ایم ایل کے سیکریٹری ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی کا ہے۔

Tags: