گل احمد کانئے فیشن ٹرینڈ منانے کیلئے گریٹ شو کا انعقاد

October 8, 2015 1:14 pm0 commentsViews: 56

اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ میں برٹش انداز کے ڈیزائن کنزیومر کی پسند کے مطابق ہیں
کراچی( پ ر) پاکستان کے اولین فیشن لیجنڈ گل احمد نے اپنے نئے فیشن ٹرینڈ کو منانے کیلئے ’’ گریٹ فیشن شو‘‘ کے نام سے انعقاد کیا یہ فیشن بولیاوارڈ ‘ڈالمن مال کلفٹن‘ کراچی میں جو کہ ایک چھت کے نیچے سے سب سے زیادہ فیشن کلیکشن دیتا ہے اس میں منعقد کیا گیا۔برٹش ہائی کمیشن نے گل احمد کے اشتراک سے پاکستان کو عالمی سطح پر مانے ہوئے فیشن کیپٹلز کی صف میں لا کھڑا کیا ہے‘ اس شو کا انعقاد2 اکتوبر کو کیا گیا۔ اس نے گل احمد کے وسیع دائرہ کار کے ذریعے نئی مارکیٹ میں متعارف کروایا جو کہ مختلف فیشن ضروریات کو پورا کرنے کے موقع فراہم کرتے ہیں۔اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ میں برٹش انداز کے ڈیزائن جو کہ کنزیومر کی پسند کے مطابق ہیں اور نہایت بریک اور نفیس پرنٹ کے ساتھ ہیں نمائش کیلئے پیش کئے گئے‘ روایتی فیشن اور جدید انداز کی ہم آہنگی اور اشتراک جو کہ عالمی رجحان کے عین مطابق ہے گل احمد کی کلیکشن میں دونوں طرح کے یعنی بین الاقوامی اور لوکل کسٹمز کی پسند کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی اولین فیشن انڈسٹری ہونے کے ناطے گل احمد کا ایک وسیع تجربہ ہے کہ وہ ہمیشہ نئے رجحانات اور اسٹائلز کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی دیگر مارکیٹس میں بھی روایتی انداز کے لباس متعارف کروانے کی روایت پر قائم ہے‘ یہ نام کپڑوں‘ ملبوسات اور فیشن سے متعلق اشیاء سے شروع ہوا اور آج ہر ایک کیلئے فیشن کی ضروریات کا مرکز بن چکا ہے‘ قیام سے لے کر آج تک گل احمد نے کسٹمر کی ضروریات کے عین مطابق روایتی اور جدید فیشن کا اشتراک پیش کیا ہے۔