بے نامی جائیدادوں کے خلاف مسودہ قانون پارلیمنٹ میں منظور کرا دیا جائے گا

October 8, 2015 1:20 pm0 commentsViews: 15

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرپشن کے ذریعے بنائی گئی جائیدادیں اور اثاثہ جات بے نامی جائیدادوں کے طور پر رکھے جانے کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں اس سال کے آخر تک بے نامی جائیدادوں کے بارے میں مسودہ قانون پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے بھجوانے کافیصلہ کیا ہے۔جس میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور ان کے اصل مالکان کے خلاف ممکنہ کارروائی کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیںگے۔

Tags: